چنڈی گڑھ26دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سال 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے خلاف احتجاج میں لدھیانہ میں شرومنی اکالی دل کے کارکنوں کی طرف سے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مجسمے پرسیاہ پینٹ لگادیاگیا۔ اس واقعہ کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے سکھبیرسنگھ بادل سے معاملے کو لے کر معافی مانگنے کوکہاہے کہ ۔غورطلب ہے کہ اکالی دل کے کارکنوں نے اس واقعہ کو ایسے وقت پر انجام دیا ہے جب ان کی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے بھارت رتن واپس لینے کی تجویزمنظور کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایاجائے۔بتا دیں کہ دہلی اسمبلی میں1984 کے سکھ مخالف فسادات پر تجویزکی پیشکش کے دوران راجیو گاندھی کے بھارت رتن کو مبینہ طور پر واپس لینے کے حوالے کو لے کر تنازعہ کھڑاہونے کے بعدیہ مطالبہ کیاگیاہے۔شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے دعویٰ کیاہے کہ جمعہ کو راجیو گاندھی سے بھارت رتن واپس لینے کا مطالبہ متعلق پیشکش دہلی اسمبلی میں منظوری کے چند گھنٹوں بعدہی عام آدمی پارٹی نے’’پلٹی‘‘ مارلی ہے۔